24 اکتوبر 2011 - 20:30

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ عرب ممالک میں جاری انقلابات کو ان کے اصلی راستے سے منحرف کرنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب کہا ہے کہ امریکہ عرب ممالک میں جاری انقلابات کو ان کے اصلی راستے سے منحرف کرنے کی تلاش وکوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ عرب ممالک کے انقلابات کی موج پر سوار ہوگیا ہے انھوں نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام کی استقامت و پائداری کی وجہ سے امریکہ عراق سے نکلنے پر مجبور ہوگيا ہے انھوں نے کہا کہ عراقی عوام نے جنگ کی سخت ترین مشکلات کو برداشت کیا اور امریکہ کا عراق سے انخلاء عراقی عوام کی بہت بڑی کامیابی اور امریکہ کی تاریخی شکست ہے۔....... /169